ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ مسلم مخالف فلم ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ دیکھنے کے باوجود ہندو لڑکی مسلم عاشق کے ساتھ فرار

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ مسلم مخالف فلم ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ دیکھنے کے باوجود ہندو لڑکی مسلم عاشق کے ساتھ فرار

Wed, 07 Jun 2023 11:20:20    S.O. News Service

بھوپال،7/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) مسلم نوجوانوں سے دور رہنے کی ترغیب دینے کے لئے جس ہندو لڑکی کو مسلم مخالف فلم دی کیرالہ اسٹوری دکھانے کے لئے  پرگیہ سنگھ ٹھاکر اپنے ساتھ لے گئی تھی، وہی لڑکی فلم دیکھنے کے بعد مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  واقعے کے بعد  دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے والی بی جے پی  رکن پارلیمنٹ  پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو سخت صدمہ پہنچا ہے اور  مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی اس کی کوشش پر پانی پھر گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک 19 سالہ ہندو لڑکی بی جے پی ایم پی  پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ متنازعہ فلم ’دی کیرالہ سٹوری‘ دیکھنے کے بعد اپنے مسلمان عاشق کے ساتھ بھاگنے واقعہ گذشتہ ماہ پیش آیا تھا، مگر میڈیا کو اس بات کی جانکاری تاخیر سے ملی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق  متعلقہ لڑکی کی شادی 30 مئی کو مقرر تھی ، اور غالباً  اس لڑکی کو    مسلم بوائے فرینڈ سے دور رکھنے کے لئے  پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اسے اپنے ساتھ ہی دی کیرالہ اسٹوری فلم دکھانے لے گئی تھی۔ مگر فلم دیکھنے کے باوجود لڑکی اپنے بوائے فرینڈ  یوسف کے ساتھ فرار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو لڑکی اپنے ساتھ نقد رقم اور زیورات  بھی لے کر فرار ہوگئی ہے۔

لڑکی کے ارکان خاندان نے یوسف پر الزام لگایا  ہے کہ اس نے ان کی بیٹی  کو "میٹھی میٹھی باتوں” کے ذریعے لالچ دے کر اپنے جال میں پھانس لیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ یوسف نے ان کی بیٹی کی برین واشنگ کی اور اسے اپنے ساتھ فرار ہونے پر راضی کرلیا۔

 

تاہم، اپنے ارکان خاندان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے لڑکی نے کہا ہے  کہ اسے کسی بھی طرح سے مجبور نہیں کیا گیا اور وہ اپنی مرضی سے یوسف کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم دی کیرالہ اسٹوری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کس طرح ہندو خواتین کو مسلم مردوں کے ذریعہ پھانس کر انہیں بنیاد پرستی اور اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔تاہم، اس معاملہ میں  بی جے پی ایم پی کے لئے معاملہ الٹا پڑگیا اور یہ ہندو لڑکی اپنے مسلم عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔

اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرگیہ ٹھاکر نے بتایا  کہ چھوٹی چھوٹی ہندو بچیاں بہت معصوم ہوتی ہیں اور انہیں یہ سمجھ نہیں ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ ان کی زندگی محفوظ نہیں ہے اور وہ انہیں بچانے کے لئے اپنا کام کرتی رہیں گی۔


Share: